سب سے زیادہ کون سا موبائل فروخت ھوا


سب سے زیادہ کون سا موبائل فروخت ھوا ۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے۔
آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 ستمبر تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پانچ بہترین فونز میں چار آئی فونز کے ہیں۔
آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔
آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں کیونکہ وہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 13 کی مانگ کافی زیادہ ہے تو چوتھی سہ ماہی میں وہ بھی اس فہرست میں کسی نمبر پر موجود ہوگا۔